شاہ محمود قریشی کا ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور جانی و مالی نقصان پر اظہار

0 169

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم، اپنے ترکش بہن بھائیوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ایک بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی میں آنے والے اس زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت دکھ ہوا ،ترکی کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم، اپنے ترکش بہن بھائیوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے ۔وزیر خارجہ نے اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.