روزانہ خود کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں، فیصل قریشی
لاہور (آن لائن) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ وہ ہر روز خود کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود کے لیے وقت نکالتے ہیں اور خود کو پہچاننے اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان خود کو پہچان لیتا ہے تو وہ اپنی اچھائیوں سمیت اپنی برائیوں سے بھی واقف ہو جاتا ہے جس سے وہ خود میں موجود خامیوں کو کم کر سکتا ہے۔ فیصل قریشی ان دنوں ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں دکھائی دے رہے ہیں