محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نان ٹیچنگ امیدواروں کی تعیناتی لیسٹ جلد از جلد جاری کریں۔
ٹائم بارڈ کے نام پر ہرنائی سبی اور کچھ اور اضلاع کے پوسٹوں کو خرد برد کررہے ہیں۔
محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نان ٹیچنگ امیدواروں کی تعیناتی لیسٹ جلد از جلد جاری کریں۔
(ہرنائی نامہ نگار)
ہرنائی : نان ٹیچنگ ایکشن کیمٹی ممبران نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں نان ٹیچنگ کی تعیناتی ہوگی مگر بدقسمتی سے ہم عرصے سے منتظر ہے نوجوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
اب تو ٹائم بارڈ کے نام پر ہرنائی سبی اور کچھ اور اضلاع کے پوسٹوں کو خرد برد کررہے ہیں۔ نان ٹیچنگ کی تعیناتی سے اداروں میں سٹاف کی کمی کا خاتمہ ہوگا گھروں کے چولہے جلے گیے نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ہوگا۔
ہم نان ٹیچنگ ضلعی کیمٹی ، سیکرٹری تعلیم اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے جلد تعیناتی آرڈر جاری کرنے کی درخواست کرتے ہے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔