کارِ سرکار۔۔۔قسط 5
صحافیوں سے دعا سلام کے بعد حسن علی ان سے محوِ گفت گو ہوئےکہ میں جس مقصد کے لیے آیا ہوں مجھےآپ میڈیا پرسنز کی اشدضرورت ہے کیونکہ مسائل کی نشاندہی میڈیا کے ذریعے ہی ممکن ہے آپ تو جانتے ہیں میرا جس محکمے سے تعلق ہے وہ کتنا حساس ہے لیکن بد قسمتی سے ہم نے اس طرف کم ہی توجہ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ توجہ نہیں دی ہے اور ہماری عدم توجہ کی وجہ سے یہ محکمہ کھائی کی نذر ہو چکا ہے۔آپ لوگوں کی بڑی نوازش کہ آپ لوگ یہاں آئے اور مجھے قوی امید ہے کہ آپ اپنے حصے کی شمع ضرور جلائیں گے اور میرا ساتھ دیں گے۔ صحافی حضرات محو حیرت ہوئے کہ پہلی بار اس محکمے کے ایسے آفیسر سے ملاقات ہوئی ہے جو محکمے کی بہتری کی بات کرتا ہے ایسا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ اس سے پہلے تو جتنے بھی آفیسرز آئے تھے وہ ہمارے ساتھ گپیں لگاتے اور طرح طرح کے پوز دے کر تصاویر نکلواتے تھے انہوں نے تو کبھی بھی ایسی بات نہیں کی ہاں اتنا ضرور کہتے کہ اخبار میں جو تصویر لگے وہ واضح ضروری ہونی چاہیئے اور خبر جاندار ہو یعنی تعریفی کلمات وزنی ہونے چاہیئے۔ صحافیوں کے جانے کے بعد حسن علی نے بیل بجائی خاوند بخش کمرے میں آیا خاوند بخش کسی اچھے سے میکنک کو لے کر گاڑی کی خرابی دور کروائیں کیونکہ کار سرکار کے واسطے ہمیں اس کی ضروت پڑے گی حسن علی کہا۔خاوند بخش مودبانہ انداز میں جی صاحب میں ابھی جاتا ہوں یہ کہتے ہی خاوند بخش جھٹ پٹ کمرے سے نکل گیا۔ حسن علی کا آفس میں پہلا دن تھا وہ آفس کے لیے اور آفس اس لیے اجنبی تھی۔ اس شہر میں اس کی جان پہچان والا کوئی نہ تھا اسے معلوم تھا چند دن اکتاہٹ محسوس ہو گی اور وہ رفتہ رفتہ اس ماحول سے مانوس ہو جائیں گے۔یہ مسافت اوراجنبیت اس کےلیے دقت نہ تھی کیونکہ وہ پڑھائی کے سلسلے بیرون ملک بھی قیام کر چکا تھا پھر یہ تو ان کا اپنا دیس تھا وطن مالوف۔ جمعہ خان اسی شش پنج میں تھا کہ صاحب کو بتایاجائے کہ فلاں فلاں روز اول سے آفس نہیں آتے تاکہ وہ صاحب ڈانٹ ڈپٹ سے بچ جائے ۔ یہ چوہدری کے آدمی ہیں پھر اسے چوہدری کا خیال آتا۔ آخر چوہدری کس طرح معاملے کو نمٹائے گا وہ ہاتھ مروڑتے ہوئے بڑبڑایا۔ گلاب گانا گنگاتے ہوئے پودوں کو پانی دے رہا ہے۔ گلاب کی بڑی سریلی آواز ہے ۔وہ کچھ وقت سے اپنی دھن میں مگن ہے اسے معلوم نہ تھا صاحب پیچھے کھڑا مزے سے اس کا گیت سن رہا ہے ۔ گلاب جیسے ہی پیچھے کی طرف مڑا صاحب کو دیکھ کر اس کے ہاتھ سےپائپ گر پڑا اور وہ لڑا کھڑا گیا۔(جاری)