صوبے کے افسروں کو دیگر صوبوں جیسی سہولیات دیہی ترقیاتی اکیڈمی میں مہیا کی جائیگی،چیف سیکرٹری بلوچستان
صوبے کے افسروں کو دیگر صوبوں جیسی سہولیات دیہی ترقیاتی اکیڈمی میں مہیا کی جائیگی،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے دیہی ترقیاتی اکیڈمی لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کا تفصیلی دروہ کیا چیف سیکرٹری نے تمام ٹریننگ ہالز، آڈیٹوریم ، ہاسٹل اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا ڈائیریکٹر جنرل نعمت اللہ بابر اور اکیڈمی کا تمام اسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا ۔چیف سیکرٹری کو بریفننگ دیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی نے بتایا کہ اس وقت اکیڈمی میں سالانہ پندرہ سو افسروں کو مختلف موضوعات پر تربیت دی جاتی ہے
چیف سیکرٹری نے کمپلیکس کے انتظامات اور صفائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاللہ دیہی ترقی اکیڈمی میں اپریل یا اس کے بعد صوبے کے انتظامی افسروں اور سیکشن افسروں کے پری سروس ٹریننگ کا انتظام بھی شروع کیا جائے گا اور آئندہ صوبے کے افسروں کو دیگر صوبوں جیسی سہولیات دیہی ترقیاتی اکیڈمی میں مہیا کی جائے گی چیف سیکرٹری نے کہا اکیڈمی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا۔