پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) کو بھی گرفتارکرلیا گیا
پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) کو بھی گرفتارکرلیا گیا
اسلام آباد پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق امجدشعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے،انہیں صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آنکھوں میں نمی، ہونٹوں پہ مسکراہٹ، چہرے پہ شکایت، سینے پہ پاکستان کا جھنڈا لیکن ملک کا غدار بنا کر عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ اپنی جوانی وطن کی حفاظت کیلئے قربان کرنے والے کیساتھ اتنی بے رحمی۔