پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔
یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔یعنی اس سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔