کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور ملک نصیراحمد شاہوانی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور ملک نصیراحمد شاہوانی نے کہا ہے کہ تعلیم ہی میں ترقی کا را ز پوشیدہ ہے ہمیں تعلیم کو بطور ہتھیارسمجھ کر حاصل کرنا چاہئے یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ،والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے سکولوں میں داخل کرائیں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو سریاب میں داخلہ مہم 2019ء کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی پسماندگی کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے دنیا میں جتنی بھی اقوام نے آج ترقی کی ہے وہ تعلیم کی ہی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کوچاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ بلوچستان بھی ترقی کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے اور آج کی واک کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا بلوچستان ہمارا عزم ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے والدین ،اساتذہ کرام ،سول سوسائٹی ، تاجر برادری ، سیاسی و سماجیرہنماوںسے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔