نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طے کریں گے کہ علاج کیسے ہوناچاہیے، سینیٹر مصدق ملک

0 160

اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طے کریں گے کہ علاج کیسے ہوناچاہیے، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طے کریں گے کہ علاج کیسے ہوناچاہیے، قلیل مدت میں علاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائیگی، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے.مصدق ملک نے کہا کہ 60 سے 65 فیصدحکومت کے لوگ پرویزمشرف کیساتھ رہے، وہ لوگ جو کبھی نیب زدہ ہوتے تھے، فائلیں بند ہونے پر نیب زادے بن جاتے تھے.گذشتہ رات مسلم لیگ (ن)کے سربراہ نواز شریف کوطبی بنیاد پرچھ ہفتے کیلئے ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سے رہاکردیاگیا تھا جہاں سے وہ جاتی امراپہنچے تھے. نوازشریف کی رہائی کا پروانہ طارق لانے والے اہلکاروں کو طارق فضل چودھری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں ساتھ لے کر لاہور پہنچے، جنہوں نے رہائی کی روبکار جیل حکام کے حوالے کی اور نواز شریف کی رہائی عمل میں آئی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.