افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، امریکہ

0 179

واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد پیدا کرنے پر زور دے رہے ہیں اور امریکہ خوشحال پاکستان چاہتا ہے جوعلاقائی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاعتماد کا رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ایسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا عمل قابل تعریف ہے۔رابرٹ پلاڈینو نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا پھیلا امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے جب کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو جوہری پروگرام کے پھیلا پر تشویش ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.