برطانیہ: مشتعل افراد کا نیو کاسل اسلامک سنٹر پر حملہ،توڑ پھوڑ ،نذر آتش کی کوشش

0 191

لندن برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں مذہبی منافرت کا ثبوت دیتے ہوئے مشتعل افراد نے نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ہے اور اسے نذرآتش کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملے کے الزام میں چھ مشبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن حملہ آور کی گرفتاری ممکن نہیں بنائی جا سکی ہے۔نیوکاسل اسلامک سینٹر پر دو ماہ میں دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔علاقہ پولیس پرامید ہے کہ تفتیش کے نتیجے میں جلد حقائق سامنے آجائیں گے کیونکہ جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔برطانیہ، یورپی ممالک اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کے خلاف اظہار نفرت کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدارس پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایسے جرائم میں 600 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیو کاسل میں ہونے والے حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد جن چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس نے 22 مارچ کو برمنگھم کی پانچ مساجد کو نقصان پہنچانے کے الزام ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.