پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت لاڑکانہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،عوام کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت لاڑکانہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، لاڑکانہ کے عوام کومشکل وقت میں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے،سندھ حکومت غریب افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی بنائے، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا،لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ضلع لاڑکانہ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں فریال تالپور، جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال اور میئر لاڑکانہ خیرمحمدشیخ موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کو ایسے وقت میں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت لاڑکانہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے لاڑکانہ کی انتظامیہ کو کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے ایسی شخصیات کو استعمال کیا جائے جن کا مقامی سطح پر اثروسوخ ہے، ویڈیو لنک اجلاس میں لاڑکانہ کے کمشنر سلیم کھوڑو، ڈی آئی جی عرفان بلوچ، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، لاڑکانہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس مسعود بنگش، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اطہر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، چانڈکا اسپتال کے ایم ایس، پی پی ایچ آئی اور آئی ایچ ایس کے ڈیوٹی منیجرز بھی شریک تھے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے استفسار کیا جس پر لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں چار قرنطنیہ مراکز بنائے گئے، جہاں 83 افراد موجود ہیں، انتظامیہ کے مطابق لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے سات کیس سامنے آئے ہیں جبکہ لاڑکانہ میں چھ سو سے زائد افراد ایران اور عرب ممالک سے واپس آئے جن کا ٹیسٹ کیا گیا، اس موقع پر جمیل سومرو نے بتایا کہ فصلوں کی کٹائی کے دوران لاڑکانہ میں کسانوں کے درمیان سماجی فاصلے کو ممکن بنایا جارہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ مقامی کسانوں کو سپورٹ کریں تاکہ فوڈ سپلائی کے نہ ٹوٹنے کو ممکن بنایا جائے، انہوں نے پولیس افسران کو کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اہل کار و افسران شہریوں سے اپنے روئیے کو ہر ممکن حد تک بہتر بنائیں، پولیس کے پاس زیادہ اختیارات کا مطلب کہیں بھی یہ نہیں کہ اس کا غلط استعمال ہو، اس موقع پر فریال تالپور نے زور دیا کہ ہمیں لاڑکانہ میں ایک ایسا نظام بنانا ہوگا کہ ضلع کا کوئی ایک فرد بھوکا نہ رہے، جمیل سومرو نے کہا کہ لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوکل ٹرانسپورٹ کی آمدنی پر انحصار کرنے والے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تمام ہدایات پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا۔
[…] webdisk webdisk On Jan 22, 2021 0 0 Share (لاڑکانہ (ویب ڈیسکپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم […]
[…] پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی کا آل پارٹیز یوتھ کانفرنس سے خطاب […]