راک نے انسٹاگرام پر ماضی کی ریسلنگ کی تصویر شیئر کردی

1 474

راک نے انسٹاگرام پر ماضی کی ریسلنگ کی تصویر شیئر کردی

لاس اینجلس /لاہور (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے سپر سٹار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر ماضی کی ریسلنگ کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر زیادہ خوبصورت اور اچھی نہیں جب اندرونی چوٹ کی وجہ سے میرے منہ سے

خون نکل رہا تھا۔ڈوین جانسن نے لکھا کہ میرے اور کین شیمروک کے کئی اچھے میچز ہوئے، اس رات ایک سخت دائو کی وجہ سے میرے پھیپھڑوں کی نالیوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے منہ سے خون باہر آگیاجس کے بعد میں نے یقینی بنایا کہ میں سانس لیتا رہوں

اور فائٹ بھی جاری رکھوں۔ڈوین جانسن نے بتایا کہ اس وقت میرا خیال تھا کہ خون دیکھ کر کین شیمروک مجھ سے ہمدردی کرے گا پر اس کے چہرے کے تاثرات کچھ اور ہی کہہ رہے تھے۔ڈوین جانسن نے مزید لکھا کہ وہ دن اچھے تھے اور انہی نے مجھے مضبوط بنایا۔ڈوین جانسن کی اس پوسٹ کو 1.5ملین سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) نے کورونا سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.