کورونا کا پھیلائو انتہائی تشویشناک، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا ، اسد عمر
ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے، این سی او سی سربراہ کی میڈیا بریفنگ
کورونا کا پھیلائو انتہائی تشویشناک، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا ، اسد عمر
اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنڑول کرنا مشکل ہو جائے گا ، تیسری لہر میں برطانیہ سے منتقل ہونیولا وائرس سب سے زیاد ہ خطر نا ک اور مہلک ہے
۔کورونا کیسز میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ عوام وباء کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل کر یں جو کہ نہیں ہو رہا ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کے سر براہ اسد عمر کی زیر صدارت
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہو ا جس میں ملک بھر میں کورو نا وائرس کی تیسری لہر اور کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحا پر جائز ہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ ا سد عمر نے بتا یا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، اس ضمن میں ہم نے 2 ہفتے قبل کچھ پابندیاں عائد کی تھیں اور یہ پابندیاں ہم نے خوشی سے نہیں لگا ئیں لیکن ہمیں نظر آرہا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ میں کس طرح تیزی آتی جارہی ہے اور صورتحال کس جانب گامزن