عرب ممالک نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

0 137

کراچی: یو اے ای، سعودی عرب اور قطر نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کے لیے حکومتی سطح پر رابطے تیز کردیے، تینوں ملکوں کی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں نے حکام سے بات چیت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای، قطر اور سعودی حکام کو پی آئی اے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے حوالے کی جائے گی۔واضح رہے

 

کہ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا دوسرا فیز مکمل ہونے کے بعد بورڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔سیکریٹری نجکاری اور سی ای او پی آئی اے سمیت 7 افراد بورڈ میں شامل ہیں جب کہ سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔وفاقی کابینہ نے بورڈ کا چیئرمین اسلم آر خان کو نامزد کیا تھا۔وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند روز پہلے دی تھی۔ ایس ای سی پی قوانین کےتحت پی آئی اےکےفیصلوں میں بورڈکی منظوری لازمی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.