فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ، یونانی حسینہ پاکستان پہنچ گئی

0 213

جہلم فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی، یونانی حسینہ نے جہلم کے چوہدری اعجاز سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ شمالی محلہ کے رہائشی نوجوان چوہدری اعجاز گجر کی 8 سال قبل یونانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی، دوستی محبت میں بدلی تو یونانی حسینہ جہلم پہنچ گئی، اسلام قبول کیا اور چوہدری اعجاز سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئی۔شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی، جس میں دولہے کے والدین، بہن بھائیوں سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔یونانی دلہن کی مہندی کی رسم بھی ادا کی گئی، دلہے کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.