ٹڈی دل کا حملہ،سندھ کا وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ

0 6

کراچی: سندھ کے تین اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں کے بعد صوبائی وزیر زراعت نے وفاقی حکومت سے فضائی اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے بتایا کہ ٹڈی دل ضلع گھوٹکی کے اوباڑو، ضلع شکارپور کے خانپور اور بخشاپور،ٹھل، ٹنڈوالہیار تک پہنچ گئی ہے،جہاں اس نے تیار فصلوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔وزیرزراعت سندھ نے وفاق سے ٹوئٹ کے ذریعے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت میدان عمل میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہے،مگر وفاق فضائی اسپرے نہیں کروارہا ہے،سندھ کی جانب سے وفاق کو کئی بار شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی داد رسی نہیں کی گئی ہے۔اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا کہ وفاق فوری طور پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے فضائی اسپرے کرائے کیوں کہ اس کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.