نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غلام نبی مری

0 274

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئے روز نوجوان صحافیوں، سیاسی کارکنوں، طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد کی اس بنیاد پر قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے تاکہ صوبے کی چیدہ چیدہ اہل علم سے لیس قلم اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد کو راستے ہٹایا جائے اور بلوچستان کو مزید جہالت پسماندگی ناانصافیوں کی طرف دھکیلا جائے یہاں پر شعور رکھنے والے لوگوں کے خیالات افکار آواز اور تقریر پر پابندی ہوں کیونکہ آج بلوچستان جن مظالم ناانصافی اور پسماندگی کا شکار ہے یہ حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کی ان ناانصافیوں ظلم جبر اور بدترین استحصال کا نتیجہ ہے اور وہ نہیں چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک ترقی یافتہ خوشحال اور ترقی کے مناظر طے کر کے یہاں کے لوگ اپنے ساحل وسائل پر اپنا واک و اختیار اپنے دسترس میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ماضی قریب میں بھی ملک میں اگر صحافیوں کی قتل و غارت گری کا ریشو دیکھا جائے تو اس میں بلوچستان میں سب سے زیادہ صحافیوں کو قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں آج ہر باشعور طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث کرداروں کو منظر عام پر لایا جائے اور صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ بیان میں انہوں نے نوجوان صحافی کے اہل خانہ سے گہرے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبروجمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.