بی ایس او کیلئے ناصر بلوچ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اسد سفیر شاہوانی

0 396

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی بی ایس او کے سابق جوائنٹ سیکرٹری ثناء اللہ یلانزئی سمیح اللہ شاہوانی مشتاق مینگل و دیگر کا بی ایس او کے سابقہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ناصر جان بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے تنظیم کاری میں گزاری اور ہمیشہ تنظیم کے فعالیت اور انہیں منظم کرنے کیلئے پیش پیش رہے بی ایس او کیلئے انکے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ناصر جان کی اس جوانی میں ہم سے جدائی یقیناً ایک بڑے صدمے سے کم نہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہ کر جدوجہد کرتے رہے انکی اس اچانک موت نے لواحقین کے ساتھ ساتھ ہم سب کو رنجیدہ کردیا انہوں نے کہا کہ گوکہ ناصر جان آج ہمارے درمیان موجود نہیں مگر اسکا فکر و نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ناصر جان کے درجات بلند کرکے لواحقین کو صبر استقامت نصیب کریں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.