سڑکوں کی تعمیر سے متعلقہ علاقوں میں ترقی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں،جام کمال

0 140

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2021- 22 میں محکمہ بلدیات اور روڈ ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی

، سیکرٹری بلدیات احمد رضا خان،سیکرٹری روڈ سلیم اعوان، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات کی جانب سے اجلاس کو محکمہ کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ بڑے ٹانز کی بہتری کے لیے سوراب،آواران، پسنی،دکی اور خانوزئی میں ٹان ڈویلپمنٹ کا منصوبہ تجویز کیاگیا ہے100 یونین کونسلز کے لیے آفس بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.