’کاش تم سمجھ سکتیں کہ پورا پاکستان کس اذیت سے گزرا‘ دعا زہرہ کے ملنے پر فنکار خوش
’کاش تم سمجھ سکتیں کہ پورا پاکستان کس اذیت سے گزرا‘ دعا زہرہ کے ملنے پر فنکار خوش
کراچی(ویب ڈِسک) کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے ملنے پر پورے پاکستان سمیت شوبز فنکاروں نے بھی شکر اداکرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔
16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ اب منظر عام پر آگئی ہے۔ تاہم دعا زہرہ جتنے دن لاپتہ رہی پورے پاکستان سمیت مشہور شخصیات بھی دعا کی سلامتی کے لئے دعائیں کرتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان لاپتہ دعا زہرہ کی گھر واپسی کے لیے دعا گو
اب چونکہ دعا زہرہ منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے لاہور کے رہائشی ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی ہے اس کے علاوہ اس کی عمر 14 سال نہیں بلکہ 18 سال ہے۔