پی ٹی آئی کا پاک فوج کیساتھ بھارت کیخلاف لڑنے کا اعلان

0 184

پی ٹی آئی کا پاک فوج کیساتھ بھارت کیخلاف لڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہر پاکستانی بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ہم خوفزدہ نہیں، پوری قوم اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صرف بانی تحریک انصاف عمران خان ہی پوری قوم کو متحد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بھارت کی کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر جواب دے گی اور اپنے عزم پر قائم ہے۔

سندھ اور پنجاب کے کسان رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کسانوں کے مسائل پر بھی توجہ دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ صورتحال سے پاکستانی کسان بھی متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کسان خوشحال تھے، اور اب گندم کی کم قیمتوں کے سبب کسانوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ صرف پنجاب میں کسانوں کو 50 ارب روپے اور ملک کو مجموعی طور پر 900 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تباہی حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے، حالانکہ صرف گندم کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.