خضدارڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ سستے بازار کا قیام صرف اور صرف یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے،
خضدارڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ سستے بازار کا قیام صرف اور صرف یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے، سستے بازار میں اشیاء عام بازار سے رعایتی قیمت پر دستیاب ہے، عوام آکر اس استفادہ حاصل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سستابازار کا انعقاد صرف اور صرف عوام کے مشکلات حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میںخضدارکے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں آکر سستابازار سے رمضان المبار ک کے لئے اشیائے خوردونوش خریدے کیونکہ یہ موجودہ حکومت اورڈسٹرکٹ ا یڈمنسٹریشن نے یہاں کے عوام کے فائدے کے لئے کھول دیاہے تاکہ یہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے، انہوں نے کہا کہ سستا بازار میں عام بازار سے رعایتی ریٹ پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہے خضدارکے عوام آکر اس سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنی مشکلات آسان کریں۔