پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی

2 360

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی بھی کم ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر86.71 روپے تک سبسڈی دی جارہی تھی، جو کم ہوکر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے

 

سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہوکر 17 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] Bikes ایک لیٹر پٹرول میں کتنے کلو میٹر سفر طے کرسکتے […]

  2. […] پٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کےلئے وزارت پیٹرولیم ، اوگراحکام نے سر جوڑ لیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.