بھارت لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہاہے،ضیاء لانگو
کوئٹہ 26 مئی :_صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو دی جانے والی سنزا کو ایک غلط اقدام سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے ان غلط اقدامات کی وجہ سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال بھارت کے غلط اقدامات کی وجہ سے ہے اور عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی اداروں کی جانب سے ظلم وجبر کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کشمیر کی جدو جہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
[…] صوبے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہے،ضیاء لانگو […]