حریم شاہ نے ساری امیدیں عمران خان سے لگا لیں

1 421

حریم شاہ نے ساری امیدیں عمران خان سے لگا لیں

ملکی سیاسی بحران اور سیاست سے علیحدگی کے موسم میں متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تمام تر امیدیں عمران خان سے لگالیں۔حریم شاہ نے حال ہی میں عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور انکا حوصلہ بڑھایا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ کے پر پولیس کے حملے کی مذمت کی۔

مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں؟ شہباز شریف

انہوں نے لکھا کہ چوہدی پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پر پولیس کے ایک اور حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔تحریک انصاف اور اسکے سپورٹرز کیخلاف روا رکھی جانے والی یزیدیت کی کوئی حد نہیں۔اعمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس ظلم و بربریت کے پیچھے کارفرما ذہن اس خوش فہمی کے شکار ہیں کہ اس سب سے تحریک انصاف کمزور ہوجائے گی۔ ایک سیاسی جماعت تبھی کمزور ہوتی ہے

حریم شاہ نے مریم نواز کے بارے میں اہم انکشافات کردیے

جب وہ عوام کی تائید (ووٹ بنک) سے محروم ہوتی ہے جیسا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے معاملے میں ہوا۔ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تو عوام کے دلوں میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں۔اس ٹوئٹ پر حریم شاہ نے کہا کہ ’پتہ نہیں کب رکے گا یہ سب، کب ہوں گے الیکشن، کب ملک میں ایک جمہوری حکومت آئے گی؟ خان صاحب ساری امیدیں صرف آپ سے ہیں۔ اوپر والا آپ کو مزید ہمت دے اور آپ اس امتحان میں سرخرو ہوں۔ امین۔‘

You might also like
1 Comment
  1. […] حریم شاہ نے ساری امیدیں عمران خان سے لگا لیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.