گھر میں پشتو بولی جاتی تھی، زرین خان سوات آنا چاہتی ہیں؟
گھر میں پشتو بولی جاتی تھی، زرین خان سوات آنا چاہتی ہیں؟
ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ 15 اگست 1947 آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔
بالی ووڈ فلم ’ویر‘ میں شہزادی ’یاشودھرا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زرین خان نے ماضی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
زرین خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انکی بہت خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جائیں، جہاں سے انکے نانا کا تعلق ہے۔
زرین خان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ 15 اگست 1947 آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ انکے نانا انہیں سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے، انہوں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے۔
زرین خان کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا اگرچہ ضروری ہے، لیکن وہ پشتو کے چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں۔
انہوں نے اپنی نانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انکی نانی زندہ تھیں تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی، انکی امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں ہی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے پشتو نہیں سیکھی۔
زرین خان نے انٹرویو کے دوران پشتو کا ایک مشہور جملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہیں گی ”پخیر راغلے“۔
مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں؟ شہباز شریف
زرین خان نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں گی لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس کے لیے ہمیشہ سلمان خان کی شکر گزار رہیں گی کہ ان کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری میں آئیں ، وہ انہیں ایک فین کی طرح ملی تھیں اور اسی دن انہیں اچانک پتہ چلا کہ سلمان خان انہیں اپنی فلم ’ویر‘ کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کافی لڑکیوں کو اس فلم کے لیے آڈیشن لیا تھا، لیکن کوئی بھی انہیں پسند نہیں آئی تھی، لہٰذا وہ فلم زرین کو مل گئی۔واضح رہے کہ ابتدا ء میں زرین خان کو کترینہ کیف کا ہم شکل کہا گیا، بولی وڈ میں اپنے دس سالہ فلمی کیریئر میں اگرچہ زرین خان نے چند ہی فلمیں کی ہیں، لیکن ان فلموں کے ذریعے وہ اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں ’ہیٹ اسٹوری تھری‘، ریڈی، ہاؤس فل2 اور جٹ جیمز بانڈ شامل ہیں۔
[…] […]