مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا کل انتخاب،آج کاغذاتِ نامزدگی جاری ہونگے

0 184

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گارانا ثناء اللہ پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کے سربراہ ہیںمسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک پارٹی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کل شام 4 بجے نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن کے کل ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم کی بھی منظوری دی جائے گی۔موجودہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف ایشوز پر قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔ایجنڈے کے مطابق پارٹی کے قائم مقام صدر شہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے، نو منتخب صدر جنرل کونسل اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.