کوئٹہ کی مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی سے نئے مسائل جنم لے رہے ہیں،گورنر بلوچستان

0 82

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ شہر نہ صرف صوبائی دارالحکومت ہے بلکہ کوئٹہ شہر بلوچستان کا چہرہ بھی ہے لہٰذا کوئٹہ سٹی میں نئی شاہراہوں کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ نافذ العمل نظام کی بہتری بھی بھرپور توجہ دینی کی ضرورت ہے. یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر، کمیشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ اور پی ڈی کوئٹہ ڈویلپمنٹ ایجنئیر رفیق احمد بلوچ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان کو کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زیر تعمیر شاہراہیں، نکاسی آب کا نظام اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.. گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ کی مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی اور دیگر تمام اضلاع سے لوگوں کا یہاں قیام پذیر ہونے سے نئے مسائل جنم لے رہے ہیں. انہوں متعلقہ حکام پر زور دیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصورتی کی بحالی اور کوئٹہ شہر کے مضافات میں نئی سڑکوں کی تعمیر، تعلیم، صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بھی پوری طرح ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں.. گورنر بلوچستان نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.