کوئٹہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ

0 6

کوئٹہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے بعد چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے اگر بلوچستان آپ پر بوجھ ہے تو بلوچستان کو اختیار دیں آج اگر آپ کو کھٹکتا ہے تو چیئرمین سینیٹ کھٹکتا ہے کیونکہ وہ کمزور ہے18ویں ترمیم کے بعدجتنے ادارے بنے حکومت انہی سے تنگ نظرآتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا امان اللہ کنرانی نے کہا کہ دو جولائی کو وکلاسپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر دھرنادیں گے وکلا جوڈیشل کونسل کی کارروائی تک بیٹھے رہیں گے ملک بھر کے وکلاء متحد ہیں ہر سازش کو ناکام بنائینگے چیئرمین سینیٹ کیخلاف سازش بلوچستان کیخلاف سازش ہے جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف ریفرنس کے بعدچیئرمین سینیٹ کے پیچھے پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان،حکومت کی ترجیحات میں ہے نہ ہی اپوزیشن کی الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر میں ڈیڈلاک آگیا ہے دونوں جماعتیں سندھ سے نمائندے پر راضی ہیں بلوچستان کی نمایندگی کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے دہشت گردی بھی اس قوم کیخلاف جنگ ہے کرپشن کیخلاف کارروائی نیب کا کام نہیں ہے ہم سب کو مل کر کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا امان اللہ کنرانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعدجتنے ادارے بنے حکومت انہی سے تنگ نظرآتی ہے بلوچستان کے خلاف یہ سازشوں کا تسلسل ہے اگر بلوچستان آپ پر بوجھ ہے تو بلوچستان کو اختیار دیں آج اگر آپ کو کھٹکتا ہے تو چیئرمین سینیٹ کھٹکتا ہے کیونکہ وہ کمزور ہے اگر کچھ منفی آتا ہے تو ایکشن کمیٹی کے توسط سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.