پاکستان کااقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کے عزم کا اظہار
نیویارک پاکستان نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی امداد اورتعمیرات کے ادارے کی رضاکارانہ امداد کر یں گئے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے امداد سے متعلق کانفرنس دوہزارانیس میں فلسطینیوں کی امداد کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے سربراہ کی اپیل کی حمایت کرتاہے اوروہ فلسطین کی امداد اورتعمیرات کے ادارے کی رضاکارانہ امداد کرے گا۔ملیحہ لودھی نے امیدظاہرکی کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کوواپسی سے فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدروشن ہوگی۔