چلی میںبس حادثہ ،6کان کن ہلاک،34زخمی

0 0

سنتیاگوشمالی چلی کے علاقے میں ایک مسافر بس الٹنے کے باعث کم ازکم 6کان کن ہلاک اور34زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے2کی حالت نازک ہے،وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے سڑک بند کردی،اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں،تاہم پولیس کا خیال ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،بس ایک مقامی کان کن کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی،تاہم زخمیوں اور لاشوں کو بس میں سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.