اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے، شہباز شریف

0 5

اسلام آباد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بنائے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔ بدھ کو اے پی سی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنائے عوام دشمن، تاجر دشمن، کسان دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، پاکستانی عوام کوتباہ ہوتی ہوئی معاشی حالت اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.