دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،شبلی فراز

0 120

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے دفاع میں سینیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کروناوبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔ شبلی فراز نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.