ماہرہ خان کو انڈسٹری میں 10 سال مکمل، اداکارہ مداحوں کی مشکور

2 228

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل ہونے پر اس عرصے میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر جاری پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ دو روز قبل میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لیے ہیں، میرے دونوں ڈیبیو پراجیکٹس فلم بول اور ڈرامہ سیریل نیت 24 جون 2011 کو ریلیز ہوئے تھے۔ماہرہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس عرصے میں کئی اتار چڑھاؤ ا?ئے،

کئی ایسے لمحات ا?ئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی کے بھی دیکھے۔اداکارہ کا کہنا تھا ان سب کے باوجود میرے مداح ساتھ کھڑے رہے، میں ان ساری محبتوں کیلئے بے حد مشکور ہوں، میرا کرشماتی سفر ا?گے بھی جاری رہے گا۔ماہرہ کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔خیال رہے 2006 میں بطور وی جے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماہرہ نے اداکاری کا ا?غاز 2011 میں ڈرامہ سیریل نیت اور شعیب منصور کی فلم بول سے کیا۔ اداکارہ کے دونوں پراجیکٹس 10 سال قبل 24 جون کو ریلیز کیے گئے تھے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار […]

  2. […] ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے کورونا ویکسین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.