شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

0 8

لاڑکانہ (ویب ڈیسک)پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.