وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی، فواد چوہدری

1 202

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی

لغزش تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ووٹ دیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر سوال کا جواب نہیں دیا تو ان کا یہ مطلب تھا کہ اب آگے بڑھا جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آبا د(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں طویل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.