سندھی عوام کی کسی سے امیدیں وابستہ ہے تو وہ صرف جمعیت ہے،مفتی محمد قاسم

0 193

چمن(پ ر)شہیداسلام مولانامحمدحنیف شہیدرح کے جانشین جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولانا مفتی محمدقاسم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ بلوچستان کے بعد سندھ کے غیور عوام نے جمعیت علما اسلام اور قائد جمعی مولانا فضل الرحمن مدظلہ کے بیانیہ کو قبول کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو اکثریت سے کامیاب کئے سندھ بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور وڈیروں کے باوجود جمعیت علما اسلام کی پوزیشن دوسری نمبر پر بڑی فتح ہے جمعیت علما اسلام نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ہے آج سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلہ میں کوئی جماعت ہےتو وہ بلاشبہ جمعیت علمااسلام پاکستان ہی ہے سندھی عوام کی کسی سے امیدیں وابستہ ہے تو وہ جمعیت علمااسلام اسلام پاکستان ہے جمعیت علما اسلام کے مخلص ورکرز علامہ راشد محمود سومرو کی طوفانی الیکشن مہم کی وجہ سے سندھ کے پہلے مرحلے کے الیکشن میں 96 سے زائد سیٹیں لیکر جو کامیابی سمیٹی ہے وہ قابل داد و تحسین ہے سندھ میں میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر قائد جمعی مولانا فضل الرحمن مولانا عبدالغفور حیدری مولانا راشد محمود سومرو سمیت صوبہ سندھ کے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں سندھ کی جماعت داد کی مستحق ہے جنہوں نے وڈیرہ شاہی کو شکست فاش دی کے پی کے بلوچستان کے بعد سندھ میں کامیابی لوگوں کا جمعیت علما اسلام پر اعتماد کا اظہار ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے جمعیت علما اسلام قائد جمعیت اور کتاب کے نشان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیایقینا یہ سندھ کی غیور عوام کی فتح ہے اور ان کی اسلام دوستی کی واضح ثبوت ہے اور یہ ان قوتوں کو واضح پیغام ہے جو پاکستان میں اسلامی تہذیب اور جمعیت علما اسلام کی سیاست ختم کرنے کی دعوے کر رہے تھے اور خوابیں دیکھ رہے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.