غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔مفتی تقی عثمانی
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سودی نظام کو جاری رکھنے کے لیے بینکوں کے عدالتِ عظمی سے رجوع کرنے پر غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایک بار پھر اسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے اور تین اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے.انہوں نے کہا کہ سودی نظام کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی۔