قبائل کی نا اتفاقی اور آپسی تنازعات کی وجہ سے قبائلی رسم ورواج مسخ ہورہے ہیں، اللہ یار خان بدوزئی

0 346

کوئٹہ(پ ر) چیف آف بدوزئی قبائل سردار اللہ یار خان بدوزئی نے کہا ہے کہ قبائل کی نا اتفاقی اور آپسی تنازعات کی وجہ سے قبائلی رسم ورواج مسخ ہورہے ہیں۔دستار بندی صرف چند گز کپڑے یا رسم کا نام نہیں بلکہ صدیوں پر محیط اس رسم کی بڑی اہمیت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بدوزئی(مغلزئی) طائفہ کے نومنتخب “ملک” عنایت اللہ بدوزئی کی دستار بندی کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک عنایت اللہ بدوزئی کی دستار بندی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بدوزئی قبائل کے زیلی شاخوں کے ٹکری صاحبان،سعادات برادری کے سید شبیر شاہ، ٹکری عبدالعزیز مغلزئی، ٹکری عطااللہ بدوزئی حاجی ہزار خان بدوزئی،ملک عمر فاروق بدوزئی، اور دیگر نے نومنتخب سربراہ ملک عنایت اللہ بدوزئی ( مغل زئی) کی دستار بندی کی۔ شاندار تقریب دستار بندی میں بدوزئی طائفہ کے ٹکروں کے سربراہ قبائلی معتبرین ،مذہبی شخصیات ،اور طائفہ کی بہت بڑی تعداد اور بالخصوص سندھ،پنجاب، اور افغانستان ،ایران کے بدوزئی معتبرین نے شرکت کی۔ دستار بندی کے بعد مختلف معتبرین نے نومنتخب سربراہ بدوزئی (مغل زئی) ملک عنایت اللہ بدوزئی کو فرداً فرداً مبارکباد دی اس موقع پر دستار بندی کی تقریب بڑے اجتماع میں تبدیل ہوئی جس سے چیف اف بدوزئی قبائل سردار اللہ یار بدوزئی ،نومنتخب سربراہ ملک عنایت اللہ بدوزئی،قبائلی شخصیت حاجی عبد المجید بدوزئی، حاجی عبدالباری بدوزئی، ڈاکٹر لیاقت سنی بدوزئی، ملک عمر فاروق بدوزئی، چیرمین غلام حیدر بدوزئی، ملک عبدالمجید بدوزئی،حاجی ظفر خان مغلزئی، سردار مزارخان ماندائی بدوزئی حافظ عبدالباری ٹکری محمد پناہ ٹکری آدم خان، ٹکری آغا محمد، راوت خان بدوزئی حاجی جمعہ خان بدوزئی پروفیسر لیاقت سنی، سردار علی بدوزئی صحبت پور ملک عبدالمجید بدوزئی، میر ظاہر خان افغان زئی،میر نظام بدوزئی، عبدالغنی سکوزئی، میر نصیب اللہ ،ڈاکٹر عطاء اللہ، امام بخش شہدائی، جاوید ساجد ،قمبر خان، میر آزاد خان ،میر منگل خان، بدوزئی میر نوروز خان زاروزئی، ٹکری محمد رفیق، وڈیرہ نواب خان صحبت پور، شیر خان بدوزئی نوراحمد ثمن، ٹکری ظفر بدوزئی،اکرم بروزئی، محمد مراد بروزئی، تلخ کاوی اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر بدوزئی (مغل زئی ) قبیلے کے معروف شخصیت ملک عمر فاروق بدوزئی نے نو منتخب سربراہ کو روایتی طور پر “کلاشنکوف” پیش کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف اف بدوزئی قبائل سردار اللہ یار بدوزئی نے ملک عنایت اللہ بدوزئی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج یہ امر باعث مسرت ہے۔کہ اس عظیم الشان اجتماع میں افغانستان ایران اور پاکستان کے مختلف علاقوں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی قبیلے کے متبرین نے شرکت کی اور یہ اجتماع بدوزئی قبائل کے اتحاد و یکجہتی کی علامت بن گیا۔جس پر ملک عنایت اللہ بدوزئی خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ملک عنایت اللہ بدوزئی کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے انشاءاللہ یقین ہے کہ ملک عنایت اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے نومنتخب سربراہ ملک عنایت اللہ بدوزئی نے اپنے خطاب میں تمام قبائلی معتبرین، صد ٹکر، اور طائفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے اور یہ ذمہ داری میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انھوں نے کہا کہ بدوزئی تعلیم یافتہ امن پسند قوم ہے جس کی سربراہی پر مجھے فخر ہے۔ میرے شب و روز قوم کے لئے وقف ہیں قوم کی خدمت گار کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔ میرے دروازے ہر وقت قوم کیلیے کھلے ہیں۔قوم کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ملک عنایت اللہ بدوزئی نے افغانستان ایران سندھ پنجاب بلوچستان کے تمام علاقوں سے آنے والے بدوزئی قوم کے تمام معتبرین اور نمائندوں کا دستار بندی کی
تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع بدوزئی قوم کی اتحاد اور یکجہتی،اتفاق اور کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔ کہ بدوزئی بنگلزئی،بلوچ قوم کا اہم جزو اور شان ہے،ہم نے سرزمین بلوچستان کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے بدوزئی پر امن قوم ہے اور دیگر تمام قبائل کے ساتھ بھائی بندی اور رواداری کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اگر کوئی ہمیں بھائی سمجھے گا تو اس کے لئے ہمارے سر حاضر ہیں اور اگر کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اپنی حفاظت اور دفاع کے لئے اپنی نسلیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔مقررین نے کہا کہ ھماری اولین ترجیح قوم کی فلاح وبہبود،اتحادویکجیتی،نوجوانوں کو مثبت راہ دکھانا، اور تعلیم کو عام کرنا ہے ہمارا اتحاد اور جدوجھد کسی فرد یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ اپنی قوم کو اکیسویں صدی کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے اس موقع پر معروف قبائلی شخصیت ملک عبدالمجید نے بدوزئی(مغل زئی) طائفہ کی تاریخ جدید اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔دستار بندی کی اس تقریب میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے علاوہ افغانستان، ایران سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں شرکاءنے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ بھی دیا گیا جبکہ دیگر علاقوں سے آنے والے مندوبین نے نو منتخب سربراہ ملک عنایت اللہ بدوزئی کو تحائف بھی پیش کیے تقریب میں مکمل نظم و ضبط دیکھنے میں آئی اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.