کیسکو کے دعوے غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے ،جمال شاہ کاکڑ
)سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ کیسکو کے دعوے غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے ،دن بھر بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج کے ساتھ آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،کم وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کے قیمتی سامان فریج وغیرہ جل گئے جس کی وجہ سے انہیں لاکھوں کانقصان ہواہے ،کیسکو کا یہ بیان کہ ہمیں مکمل بجلی مل رہی ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں؟ ٹرپنگ وغیرہ کے بیانات صرف جان خلاصی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کیسکو جیسی کمپنی بلوچستان پر مسلط ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی رہی سہی زندگی بھی اجیرن بن گئی ہے اس شدید گرمی میں عوام کی زندگی اجیرن بنانے والی کیسکو کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے ،ایک طرف غیراعلانیہ واعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب جو بجلی فراہم کی جاتی ہے اس کی وولٹیج بھی انتہائی کم ہوتی ہے جس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا البتہ ان کانقصان ضرور ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ کم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی دن بھر آنکھ مچولی سے لوگوں کے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل جاتے ہیں ان تمام تر صورتحال کی ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوتی ہے ،لوگ کب تک ان کی ظلم برداشت کرتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ اگر کیسکو نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ،کیسکو کا یہ بیان کہ ہمیں مکمل بجلی مل رہی ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں؟ ٹرپنگ وغیرہ کے بیانات صرف جان خلاصی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے،مسلم لیگ(ن) اس روش پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کریگی۔