زمینداروں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں،جمال شاہ کاکڑ

0 69

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ زمینداروں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں وفاقی حکومت سنجیدگی کے ساتھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سے زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے آج بلوچستان میں جہاں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے تو اس کا سب سے بڑا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں تاہم عین سیزن میں زمینداروں کا بجلی منقطع کرنا تشویش ناک ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے بڑے حصے آبادی کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے اور اب ضرورت ہے کہ زمینداروں کے مطالبات تسلیم کرکے بجلی فراہم کی جائیں اور زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.