امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کے لیے IAEA کی معلومات کا غلط استعمال کیا، روس

0 54

روس نے امریکا اور اسرائیل پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کی فراہم کردہ معلومات کا استعمال کیا، جس سے نہ صرف IAEA کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (NPT) کو بھی چیلنج کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کی وہ تنصیبات جو IAEA کی نگرانی میں تھیں، انہی کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جو ایک خطرناک اور غیرقانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور IAEA کے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو ایران اور IAEA کے باہمی اعتماد کو تباہ کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کی متعدد جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، جبکہ امریکا بھی حالیہ دنوں میں ایرانی جوہری مراکز پر تین بڑے فضائی حملے کرچکا ہے۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں سے IAEA اور ایران کے درمیان جاری تعاون کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور تہران پر لگائے جانے والے الزامات حقیقت کا رخ نہیں بدل سکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.