ٹرمپ کا نیا یوٹرن؟ ایران کو پیسے بھی دو، دباؤ بھی رکھو

0 51

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو معاشی تعاون کی پیشکش اور ساتھ ہی دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے کا عندیہ، دنیا بھر میں تجزیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو مالی مدد فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی معیشت کو بحال کر سکے، مگر یہ پیشکش سخت پالیسی میں نرمی نہیں سمجھی جانی چاہیے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک اجلاس میں کہا: ’’انہیں (ایران کو) پیسے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کو دوبارہ ٹھیک کر سکیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ہو۔‘‘

وائٹ ہاؤس نے بعدازاں وضاحت دی کہ چین کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت دینا کسی بھی طرح پابندیوں میں باقاعدہ نرمی نہیں بلکہ صرف بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات، توانائی کے شعبے میں تعاون، اور تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.