کریسٹیانو رونالڈو کا معاہدہ 2027 تک بڑھ گیا، النصر میں کہانی جاری

0 77

کریسٹیانو رونالڈو کا معاہدہ 2027 تک بڑھ گیا، النصر میں کہانی جاری

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کریسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

النصر کلب نے جمعرات کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں رونالڈو سمندر کے کنارے چلتے ہوئے کہتے ہیں: “The story continues…” — یعنی “کہانی جاری ہے”۔

رونالڈو، جو اس وقت 40 برس کے ہو چکے ہیں، نے گزشتہ سیزن میں 25 گولز کے ساتھ پرو لیگ میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا، اگرچہ ان کی ٹیم النصر لیگ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور تیسری پوزیشن پر رہی۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد سعودی فٹبال میں یورپ کے نامور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوا۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے نمائندے کے مطابق:

“رونالڈو کی موجودگی نے سعودی پرو لیگ کو عالمی سطح پر روشناس کروایا ہے۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ اور دیگر عالمی ستاروں کے لیے دروازے کھولے ہیں۔”

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور رونالڈو جیسے لیجنڈ کی موجودگی سعودی عرب کے عالمی فٹبال منظرنامے پر اثر و رسوخ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.