آئی فون 17 پرو میکس: ایپل کا سب سے طاقتور فون
آئی فون 17 پرو میکس: ایپل کا سب سے طاقتور فون
ایپل کا جدید ترین شاہکار: آئی فون 17 پرو میکس کی رونمائی کا اعلان، ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی انقلابی پیش رفت
ایپل نے اپنے اب تک کے سب سے طاقتور اور جدید اسمارٹ فون آئی فون 17 پرو میکس کی رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کی تقریب 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، جبکہ فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔
نئے آئی فون میں 3nm ٹیکنالوجی پر مبنی A19 Pro چپ شامل ہے، جو ایپل کی اب تک کی سب سے تیز اور توانائی بچانے والی چپ سمجھی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ 12GB RAM دی گئی ہے، جو iOS 26 کے نئے AI فیچرز کے لیے خصوصی طور پر موزوں ہے۔
ایک اور انقلابی قدم ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو بھاری پراسیسنگ جیسے گیمنگ، 8K ویڈیو اور AI ٹاسکس کے دوران فون کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ یہ فیچر پہلی بار کسی آئی فون میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے یہ فون 6.9 انچ ProMotion OLED ڈسپلے کے ساتھ آئے گا، جس کے کنارے مزید باریک اور دلکش ہوں گے۔ ڈائنامک آئی لینڈ کا نیا انداز اور ایلومینیم-گلاس ہائبرڈ باڈی اسے ہلکا اور مضبوط بناتی ہے، جو وائرلیس کارکردگی میں بھی بہتری لاتی ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں 48MP ٹیلی فوٹو لینس، 24MP فرنٹ کیمرا اور 8K ویڈیو ریکارڈنگ جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر کنٹینٹ کریئیٹرز کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
مجموعی طور پر، A19 چپ، جدید کولنگ سسٹم، بڑا RAM اور نیا ڈیزائن آئی فون 17 پرو میکس کو ایپل کی تاریخ کا سب سے جدید، طاقتور اور مستقبل شناس اسمارٹ فون بنا دیتے ہیں۔