پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکانے کے باوجود فیصلہ انصاف پر ہوا، نواب خان دمڑ
کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءحاجی نواب خان دمڑ نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی ہے حاجی نواب خان دمڑ کا مذید کہنا تھا کہ جس طریقہ سے چوہدری پرویز الہی کی کامیابی کو روکا گیا وہ آئین و قانون کے منافی اقدام تھا سسلین مافیا جیسے کرپٹ سیاستدانوں نے خرید و فروخت کے ذریعے عوامی ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی مگر کامیابی آئین اور قانون کی بالادستی کو ہوئی عوام کے امنگو کے مطابق فیصلہ ہوا ڈپٹی اسپیکر پنچاب اسمبلی نے غیر آئینی رولنگ دے کر ایک نااہل شخص کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور کرپشن کو مسلط کردیا، انہوں ن
کہا کہ آج عمران خان کا امپورٹڈ حکومت کے متعلق بیانیہ سچ ثابت ہوا پوری قوم نے ان بیرونی آقاو¿ں کو خوش کرنے والوں کا اصلی چہرہ دیکھا، سپریم کورٹ کی تاریخی فیصلے پر پورے قوم مبارکباد دینے کے مستحق ہے، انشائ اللہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں بھاری اکثریت سے وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتیں بنائی گی، حاجی نواب خان دمڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آواز اٹھائی کرپشن کے خلاف 26 سال تحریک چلائی اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرایا پاکستان کو بہت سے مشکلات سے نکال کر ایک آزاد خودمختار خارجہ پالیسی کی جانب گامزن کرایا۔
[…] سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سخت رد عمل […]
[…] نواب اکبر خان بگٹی کی پرانی بات منظر عام پر آگئی […]