مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

0 302

مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

جھل مگسی (خ ن) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی نے جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر متاثرہ علاقے میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جھل مگسی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لوگوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں

 

، انکے نقصانات کا ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔تاکہ لوگوں کی بروقت مدد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.