ڈیرہ مراد جمالی جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ

0 211

ڈیرہ مراد جمالی جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں فکر و عمل کی خالص دعوت کی بنیاد پر جماعت اسلامی پاکستان کی تنظیم وجود میں آئی بانی جماعت سید ابو الاعلی مودودی نے کم و بیش 30 سالہ مشاہدے مطالعہ اور غور و تدبر کے تجربات سے گزر کر جماعت اسلامی کو نظریاتی اور عملی بنیادوں پر مستحکم کیا عوام الناس جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھ کر پوری دنیا میں چھا جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جماعت اسلامی نصیرآباد کے زیر اہتمام الہدی پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی میں جماعت کے یوم تاسیس 26 اگست 1941 کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی، ضلعی امیر خاوند بخش مینگل، پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو اور مولانا عبدالواحد زہری نے بھی خطاب کیا تقریب میں جماعت کے کارکنان سمیت بی این پی نصیرآباد کے ضلعی جنرل سکریٹری غلام علی بنگلزئی، اور وڈیرہ عرض محمد جتک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک پاکستان کے آئین و قانون کی بالادستی جمہوری استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیئے بغیر عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاسکتے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک پاکستان کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو کرپشن کمیشن اور لوٹ مار کے خلاف اور عوامی حصول حقوق کے لیے عملی طور پر منعظم انداز میں جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل حکمرانی کرنے والوں کی نااہلی کے سبب آج ملک اندرونی اور بیرونی سطح پر مشکلات سے دوچار ہے ملکی معیشت بیٹھ جانے سے ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں مہنگائی بے روزگاری کے سبب لوگ خودکش کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے کشمیری بھائیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے مسلسل کرفیو نافذ ہونے کے سبب راشن اور ادویات کی شدید قلت کے ساتھ سکول بند پوری وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے بعض نہیں آرہا دوسری جانب عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر خاموشی باعث لمحہ فکریہ کی بات ہے لیکن ان شاء اللہ کشمیری عوام اپنی حق خودارادیت سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آزادی خود مختاری حاصل کرکے رہینگے، جبکہ تقریب کے دوران شرکاء میں جماعت اسلامی کے دعوت تنظیم اور سیاست کے لٹریچر تقسیم کئے گئے اور اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.