جرائم پر جدید تیکنیک کے ذریعے قابو پایا جارہا ہے، پرویز احمد چانڈیو
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیر آباد ریجن کیپٹن ر پرویز احمد چانڈیو نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت پولیس جدید خطوط پر گامزن ہوچکی ہے جرائم پر جدید تیکنیک کے ذریعے قابو پایا جارہا ہے نصیر آباد ریجن میں امن امان میں خلل ڈالوں والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا پولیس کی وردی میں چھپے چوروں ڈاکووں اغواء کاروں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا ہندوتاجر برادری اوردیگر تاجروں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے مگر ہندو تاجروں کو چاہیے کہ وہ پولیس کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاریوں میں مدد کریں ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ واحد بخش جتوئی ودیگر موجود تھے پرویزاحمد چانڈیو نے کہاکہ پولیس اصلاحاتی پروگرام کے تحت ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس آفیسران کا مورال بلند ہوگا جب تک ایس ایچ او پر بیرونی دباؤ ختم نہیں ہوتا جرائم کنڑول کرنے میں مشکلات آتی رہیں گی آئی جی پولیس سمیت ریجنل آفیسرز اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جرائم پیشہ افراد ہمیشہ جرم کے تعاقب میں ہوتا ہے مگر پولیس کا جوان بھی ہمیشہ ایسے عناصر کی بیخ کنی کے پیچھے ہوتا ہے اور کہاکہ پولیس کی وردی میں چھپے سہولت کاروں کو واضع پیغام دیا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بعض آجائیں محکمہ کی بد نامی کے بجائے محکمہ کی نیک نامی کےلیے دن رات محنت کریں تاکہ پولیس کا مورال ہمیشہ بلند رہے اور کہاکہ جعفرآباد نصیرأباد میں ہندو تاجروں کو لوٹنے والے ماسڑ مائنڈ کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاجر برادری پولیس آفیسران کے ساتھ تفتیش شناخت اور گرفتاریوں میں مدد کریں تاکہ امن بگاڑ نے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور کہاکہ کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز بلا خوف خطرے کے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور نصیرأباد ریجن پولیس کے دروازے ہمیشہ غریب عوام کی داد رسی کےلیے کھلے ہوئے ہیں۔